ابنا: حماس کے سینئر رہنما مشیر المصری نے کہا ہے کہ جس کونسل کو قومی تعاون کونسل کہا جا رہا ہے وہ فلسطینی انتظامیہ کی آلہ کار ہے اور اسے فلسطینی عوام کا نمائندہ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ صہیونی ریاست سے مذاکرات کرنے کی بھی خواہاں ہے جبکہ اس نے خود یہ اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ بیس برسوں میں صہيونی رياست کے ساتھ مذاکرات سے کوئي فائدہ نہیں ہوا ہے۔یاد رہے فلسطینی انتظامیہ ستمبرمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آزاد فلسطینی ملک تشکیل دینے کی درخواست دینا چاہتی ہے اور امریکہ نے دھمکی دی ہےکہ وہ اس درخواست کو ویٹو کر دے گا۔............./169
8 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 264509
فلسطین کی تحریک حماس نے قومی تعاون کونسل کو مسترد کردیا ہے۔